عمران سیاسی و اخلاقی طور پر ختم ہو چکے اب ان کا احتساب ہونا چاہئے فضل الرحمٰن

عمران خان نے ایک سال تک دھاندلی کا واویلا کرکے دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت اور پیسہ برباد کیا،فضل الرحمٰن


Numainda Express October 15, 2015
عمران خان نے ایک سال تک دھاندلی کا واویلا کرکے دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت اور پیسہ برباد کیا،فضل الرحمٰن: فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی شکست سے عمران خان کی سیاسی و اخلاقی موت واقع ہوچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن میں اپنے تمام پتے کھیلے اب انکی حیثیت ہارے ہوئے جواری جیسی ہے۔

عمران خان نے ایک سال تک دھاندلی کا واویلا کرکے دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت اور پیسہ برباد کیا، این اے 122کے نتائج آنے کے بعد عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں