کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کا سراغ لگالیا گیا

بلال پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہے اور 3 سسے 5 ہزار روپے میں لوگوں کی ٹارگٹکلنگ کرتا ہے، پولیس ذرائع

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے ، ذرائع:فوٹو:فائل

پولیس نے شہر میں گزشتہ کچھ عرصے سے پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کا سراغ لگالیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں پرحملوں میں ملوث گروہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے، اس گروپ میں شامل 3 ملزمان خالد ، محمد عثمان اورمحمد علی گرفتارکئے جاچکے ہیں تاہم پولیس اہلکاروں پرحملوں کا مرکزی ملزم بلال پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہے، اسی کے پاس وہ نائن ایم ایم پستول ہے جس سے وہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرتا ہے، ملزم بلال کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ رات اس کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارکئے گئےملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 3 سے 5 ہزار روپے میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرتے تھے، اس گروہ کے تمام کارندے پی آئی بی کالونی اوراس کے اطراف میں رہائش پذیرہیں، انہوں نے ہی بھتہ نہ دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدے دار احسان علی دانش کو عزیز بھٹی پارک کے سامنے 9 فروری کو قتل کیا تھا، گروہ کے مفرور ملزمان نے ہی اکتوبر کو نیو ٹاون تھانے کے 2 سپاہیوں کو قتل کیا تھا۔
Load Next Story