ابوظہبی ٹیسٹ انگلش ٹیم نے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا

معین علی 35 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے جب کہ انگلش کپتان السٹرکک نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔


ویب ڈیسک October 15, 2015
انگلش کپتان السٹرکک نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: انگلش ٹیم کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں بیٹنگ جاری ہے جب کہ مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنزبنالئے۔

ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش کپتان السٹرکک اور معین علی نے 56 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے باز محتاط انداز سے پاکستان بولنگ لائن کا سامنا کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے، ٹیم کا مجموعی اسکور 116 تک پہنچا تو معین علی 35 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان السٹرل کک اپنے کیرئیر کی 28ویں سنچری بنانے کے بعد این بیل کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے شاندار 245، اسد شفیق 107 اور محمد حفیظ کے 98 رنز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔