راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی

49 سالہ انور مائی کا تعلق ڈھوک کمال دین سے ہے جنہیں چند روز قبل بخار کی صورت میں اسپتال لایا گیا۔

49 سالہ انور مائی کا تعلق ڈھوک کمال دین سے ہے جنہیں چند روز قبل بخار کی صورت میں اسپتال لایا گیا۔ ،فوٹو فائل

ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون دوران علاج دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 49 سالہ خاتون انور مائی دوران علاج دم توڑ گئیں جب کہ انور مائی کا تعلق ڈھوک کمال دین سے ہے جنہیں چند روز قبل بخار کی صورت میں اسپتال لایا گیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی بخار ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے اور 1800 سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Load Next Story