اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکج بحال کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب سے قبل اعلان کردہ کسان پیکج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے کر روک دیا تھا۔


ویب ڈیسک October 15, 2015
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب سے قبل اعلان کردہ کسان پیکج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے کر روک دیا تھا۔۔ فوٹو: فائل

SEOUL: ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عملدرآمد پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کسان پیکج بحال کردیا۔

https://img.express.pk/media/images/q314/q314.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے کسان پیکج پرعملدرآمد روکنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے پیکج کو بحال کردیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں وفاق نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکج کسی ایک علاقے کے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لئے ہے اور پیکج میں کسانوں کے لئے 341 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q414/q414.webp

واضح رہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عارضی طور پر روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔