عادل رشید انگلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے بدترین بالر بن گئے

عادل رشید نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 34 اوورز میں 163 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہ سکے۔

عادل سے قبل ڈیون میلکم نے آسٹریلیا کیخلاف اپنے ڈیبیو میں 166 رنز دیئے تھے تاہم وہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عادل رشید انگلینڈ کے بدترین ڈیبیو بالر بن گئے ہیں۔


ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے لیگ اسپنر عادل رشید انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔ عادل رشید نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 34 اوورز میں 163 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہ سکے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے ڈیون میلکم نے 1989 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 166 رنز دیئے تھے تاہم وہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ ڈیون میملکم نے انگلینڈ کی جانب سے 40 میچز میں 128 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story