حکومت نیٹو سپلائی بحالی پر نظرثانی کرے محمد حسین محنتی
نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیاکہ وہ سپلائی کیخلاف ہیں
FAISALABAD:
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے عوام نے نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف ہونے والے جلسوں، مظاہروں اور دھرنوں میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ قومی غیرت کا سودا کرنے پر کسی طور تیار نہیں مگر حکومت عوام کی آواز پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔
اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوا م کا احتجاج کوئی بھی رخ اختیار کر سکتا ہے، انھوں نے کہاکہ امریکا کی تاریخ دھوکا دہی اور فریب سے عبارت ہے، ماضی میں بھی امریکا نے پاکستان کو اپنے مفادات کیلیے استعمال کیا اور اب ایک بار پھر یہی کچھ کیا جا رہا ہے،
انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پاکستان کی سرزمین کو افغانستان کے عوام کے قتل عام کیلیے استعمال نہ ہونے دے، دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد نسیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت انتخابات کے اعلان میں تاخیر کر کے عملاً غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار پر قبضے کی دعوت دے رہی ہے۔