میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ہریتھک روشن ’’دھوم 4‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

فلم کے تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے


ویب ڈیسک October 15, 2015
فلم کے تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ایکشن ہیرو'' ہریتھک روشن'' بلاک بسٹر فلم ''دھوم'' کے چوتھے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''دھوم'' بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریل ہے جس کے تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''دھوم'' میں اداکار جان ابراہم اور ابھیشیک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور 2006 میں فلم کے سیکوئل میں اداکار ہریتھک روشن نے ولن کا کردار نبھایا تھا، 2013 میں ''دھوم 3'' میں بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ایکشن میں نظر آئے تاہم اب فلم کا چوتھا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم'' دھوم 4'' میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ایکشن میں نظر آئیں گے جب کہ اداکار ہریتھک روشن کی بھی ایک بار پھر سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گےتاہم فلم کی شوٹنگ کے لیے حتمی تاریخوں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔