قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایاز صادق کو جیت کی مبارکباد دوں گا عمران خان 

اگر ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر مقرر کیا گیا تو تسلیم کریں گے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 15, 2015
اگر ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر مقرر کیا گیا تو تسلیم کریں گے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو:فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کیا گیا تو قبول کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایاز صادق کو کامیابی پر مبارک باد پیش کریں گے جب کہ ایاز صادق کو بطور اسپیکر تسلیم کریں گے تاہم این اے 122 سے ووٹرز لسٹوں کی تحقیقات جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔