عابد شیرعلی کے والد کی باتوں کا نوٹس نہیں لیتا کیونکہ ان کا دماغی توازن درست نہیں رانا ثنااللہ

چوہدری شیر علی اس طرح کی حرکتیں کرکے تحریک انصاف کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، رکن پنجاب اسمبلی الیاس انصاری


October 15, 2015
چوہدری شیر علی اس طرح کی حرکتیں کرکے تحریک انصاف کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، رکن پنجاب اسمبلی الیاس انصاری، فوٹو:فائل

KARACHI: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی جانب سے (ن) لیگ پر تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ چوہدری شیر علی کے بیانات کا نوٹس نہیں لیتے کیونکہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔

وزیر مملکت عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے گروپ کے درمیان عرصہ دراز سے جاری سرد جنگ اب اب کھل کر سامنے آ گئی ہے اور اس جنگ نے لیگی قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔ عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی جانب (ن) لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر شدید تنقید کی گئی جس پر وزیر قانون رانا ثنار اللہ نے کہا ہے کہ وہ چوہدری شیرعلی کے بیانات کا نوٹس نہیں لیتے کیونکہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں لہٰذا انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے بھی ایک دھواں دھار پریس کے دوران چوہدری شیر علی پر الزامات کی بارش کردی۔ مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ چوہدری شیر علی نے 1998 میں اپنے بیٹے کو میئربنوانے کے لیے 13 افراد کو قتل کرایا جب کہ چوہدری شیر علی کا بیٹا میئرتھا تو کرپشن اور بد عنوانی کا بازار گرم تھا۔ ایم پی اے الیاس انصاری نے کہا کہ چوہدری شیر علی نے انہیں پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لیے بیعانہ لیا تھا اور ابھی بھی اس میں سے کچھ پیسے ان کی طرف رہتے ہیں جب کہ چوہدری شیر علی اس طرح کی حرکتیں کرکے تحریک انصاف کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔