کنگنا نے سلمان کو ’’کٹی بٹی‘‘ کی ناکامی کا ذمے دار ٹھہرادیا

سلمان کے کہنے پر ’’پائل‘‘ کا کردار نبھانے پر راضی ہوئی تھی مگرفلم ناکام ہوگئی، کنگنا


Showbiz Desk October 16, 2015
سلمان کے کہنے پر ’’پائل‘‘ کا کردار نبھانے پر راضی ہوئی تھی مگرفلم ناکام ہوگئی، کنگنا ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''کٹی بٹی''کی ناکامی کا ذمے دار سلمان خان کو قراردیدیا ہے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کنگنا کا کہنا تھا سلمان خان نے ہی میرا نام '' کٹی بٹی'' کیلیے تجویزکیاتھا اور انھیں کے کہنے پر میں فلم میں پائل کا کردار نبھانے پر راضی ہوئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کی خود سلمان خان اپنی ہوم پروڈکشن ''ہیرو'' کی تیاری کے دوران یہ بات ہدایتکارنکھل ایڈوانی کوبھی بتاچکے ہیں کہ انھوں نے ہی مجھے یہ فلم کرنے کا کہا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں