اقتصادی راہداری چینی کمپنی کوپریمیم پرٹیکس چھوٹ سے انکار

انشورنس پریمیم ادائیگی پرکسی کواستثنیٰ نہیں،غیرملکی فرمزرعایتی ٹیکس دے سکتی ہیں

سائنوشورکوچھوٹ کی درخواست پرایف بی آرنے پوزیشن واضح کردی جب کہ معاملے پرمزید غورہوگا،ذرائع فوٹو : فائل

ایف بی آر نے پاک چین اکنامک کوریڈرو کے تحت توانائی منصوبوں کیلیے چینی کمپنی سائنوشور کو پریمیم کی ادائیگی پر رعایتی ٹیکس سے چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے وزارت منصوبہ بندی اور وزارت پانی و بجلی کو آگاہ کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کو انشورنس پریمیم کی ادائیگی پر انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔


دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے اقتصادی راہداری پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے شرکا کو بتایاگیاکہ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی غیرملکی کمپنی کو انشورنس پریمیم کی ادائیگیوں پر انکم ٹیکس لاگو ہے تاہم غیرملکی کمپنیوں کیلیے رعایتی شرح 5فیصد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ سائنو شور کو پریمیم کی ادائیگی پر انکم ٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ توانائی منصوبوں کیلیے فنڈز کے اجرا میں تیزی آسکے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کا مزید جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائیگا جس کے تحت اگر ٹیکس چھوٹ دیناپڑی تو ای سی سی سے منظوری لی جائیگی۔
Load Next Story