38لسٹڈکمپنیوں کو ویب سائٹ نہ بنانے پر نوٹس جاری

کمپنیاں30 دن کے اندرویب سائٹ تیار، ’جمع پونجی‘ کا لنک فراہم کریں، ایس ای سی پی


Numainda Express October 16, 2015
کمپنیاں30 دن کے اندرویب سائٹ تیار اور ’جمع پونجی‘ کا لنک فراہم کریں، ایس ای سی پی ۔فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے 38لسٹڈکمپنیوں کو ویب سائٹ نہ بنانے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں 30 دن کے اندر اپنی ویب سائٹ بنائیں جو قانون کی لازمی شرط ہے۔

یاد رہے کہ ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ و غیر لسٹڈ کمپنیوں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے پابند کیا تھا کہ وہ اپنے شراکت داروں، سرمایہ کاروں اور عوام الناس کو کمپنی کے مقاصد، گورننس، ڈائریکٹرز کے انتخاب اور فنانشل پوزیشن کے بارے میں آگاہ رکھنے کیلیے کمپنی کی فعال ویب سائٹ تشکیل دیں۔

ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایس ای سی پی کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام 'جمع پونجی' کے ویب سائٹ کا لنک فراہم کریں تاکہ سرمایہ کار ایس ای سی پی کے ویب پورٹل تک رسائی حاصل کر کے سرمایہ کاری کے متعلق قواعد و ضوابط، دستیاب ذرائع اور دیگر امور سے متعلق آگہی حاصل کر سکیں۔

تاہم یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کئی کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ نہیں بنائی جبکہ کئی دیگرکمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر 'جمع پونجی' کا لنک فراہم نہیں کیا لہٰذا تمام ایسی لسٹڈ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ان ہدایات کی تعمیل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں