مسابقتی کمیشن نے زرعی سپر مارکیٹ کا تصور پیش کر دیا

غذائی ٹریڈکمیشن،رسدی نقشے،تمام صوبوں میں یکساں ہول سیل پرائس فارمولے،امدادی قیمت اوربفراسٹاک کی بھی سفارشات


Numainda Express October 16, 2015
وفاقی وصوبائی محکموں نے بھی آرادیں، تجاویز پر غور کر کے حتمی سفارشات پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کوپیش کرینگے،سی سی پی فوٹو: فائل

MUMBAI: مسابقتی کمیشن پاکستان نے غذائی اشیاکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے طریقے کو حتمی شکل دینے کیلیے گزشتہ روزاجلاس منعقدکیا جس میں تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کی آرا اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بلایا گیاجس میں تجارت، منصوبہ بندی اورصوبائی رابطے کی وزارتوں،ایف بی آر، بیورو شماریات، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، صوبائی فوڈ اینڈ انڈسٹری ڈپارٹمنٹس اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔

کمیشن کے ممبر کارٹل اینڈ ٹریڈ ایب یوزز ولیگل اکرام الحق قریشی نے صارفین کوغذائی اشیا کی بہتر قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلیے پرائس کنٹرول کے طریقے کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

ڈائریکٹر جنرل کارٹل شائستہ بانو نے کمیشن کی سفارشات پرپریزنٹیشن دی، سفارشات کے اہم نکات میں تمام صوبوں میں ہول سیل قیمتوں کایکساں فارمولا، ضروری غذائی اشیا کی رسد کا نقشہ بنانا، کسانوں کیلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت زرعی سپرمارکیٹ کا قیام، غذائی اشیا کی بروقت درآمد و برآمد کی اجازت سے متعلق فیصلوں کیلیے مانیٹرنگ کمیشن کا قیام، زوال پزیر فصلوں کی امدادی قیمت کے تعین اور قلت سے بچنے کیلیے سیکیورٹی بفر اسٹاک کا انتظام شامل ہیں،سی سی پی سفارشات کو شرکا کی تجاویز کی روشنی میں حتمی شکل دے کر نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں