حصص مارکیٹ میں مندی برقرار ہونے کے باعث مزید53پوائنٹس کی کمی

کاروباری حجم کم ہوا اور 14 کروڑ 51 لاکھ 61ہزار حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter October 16, 2015
کاروباری حجم کم ہوا اور 14 کروڑ 51 لاکھ 61ہزار حصص کے سودے ہوئے فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقراررہا جس سے سرمایہ کاروں کے مزید13 ارب 17 کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار روپے ڈوب گئے،کاروبار کے دوران انڈیکس 34100 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا۔

تاہم منافع کیلیے فروخت سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 52.89 پوائنٹس کمی سے 33921.96 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 39.35پوائنٹس گھٹ کر 20404.68پر بند ہوا،کاروباری حجم کم ہوا اور 14 کروڑ 51 لاکھ 61ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار 379 کمپنیوں تک محدود رہاجس میں184کمپنیوںکی قیمتوںمیں اضافہ، 164میں کمی اور 31 کمپنیوں کے دام میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں