شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی64 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کوکمپنی باغ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران گولی مارکر شہید کر دیا گیاتھا۔


Numainda Express October 16, 2015
لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کوکمپنی باغ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران گولی مارکر شہید کر دیا گیاتھا۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: پاکستان کے پہلے وزیر اعظم، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنماشہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

نواب زادہ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کوکمپنی باغ جو اب لیاقت باغ کے نام سے جانا جاتا ہے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران گولی مارکر شہید کر دیا گیاتھا۔

برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینار، مذاکروں، کانفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مختلف سیاسی، صحافتی، عدالتی، مذہبی، دینی، عوامی، سماجی تنظیموں کے قائدین تقریبات سے خطاب کرکے شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کوخدمات پرخراج عقیدت پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں