ایم کیو ایم کا نواز شریف کی وائٹ ہاؤس آمد پر 22 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا


Express Desk October 16, 2015
مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا: فوٹو ؛ فائل

ISLAMABAD: ایم کیو ایم امریکا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 22 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس آمد اور امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ مظاہرے کا مقصد کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، چھاپوں اور گرفتاریوں جیسے اقدامات پر دنیا بالخصوص امریکی صدر اور اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں، خواتین، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |