وزیراعظم ملائیشیاگلوبل ٹرانسفرمیشن فورم میں شرکت نہ کریںدفترخارجہ کی تجویز

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے وزیراعظم نوازشریف کواس فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے


اظہر جتوئی October 16, 2015
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے وزیراعظم نوازشریف کواس فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے : فوٹو: فائل

دفترخارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کورواں ماہ ملائیشیا میں ہونیوالے گلوبل ٹرانسفرمیشن فورم میں شرکت نہ کرنے کی تجویزدیدی.

دفترخارجہ کے خط میں کہا گیا کہ 3 روزہ گلوبل ٹرانسفرمیشن فورم 21 اکتوبرکواقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں ہورہاہے جس میں مختلف ممالک کے مندوبین ایک دوسرے کے تجربات، چیلنجز اورترقی کے اہداف کے حصول کیلیے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کرینگے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے وزیراعظم نوازشریف کواس فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم دفترخارجہ وزیر اعظم کواس فورم میں شرکت نہ کرنے کی سفارش کی ہے اوراپنی جگہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کوبھیجنے کی تجویزدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں