نیپراکاپیشگی سولرٹیرف میں3سے4 روپے فی یونٹ کمی کافیصلہ

2016 کے لیے پیشگی سولرپاورٹیرف پرسماعت مکمل، فیصلہ محفوظ، جلد سنایا جائے گا

2016 کے لیے پیشگی سولرپاورٹیرف پرسماعت مکمل، فیصلہ محفوظ، جلد سنایا جائے گا فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے پیشگی سولرٹیرف میں 3 سے 4 روپے فی یونٹ کمی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نیپرانے سال2016 کیلیے پیشگی سولرپاورٹیرف پرسماعت مکمل کرلی، اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیاگیا ہے جوجلدسنایاجائے گا۔


دوران سماعت مقامی فنانسنگ کے منصوبے کیلیے11 روپے فی یونٹ تجویزرکھی گئی۔ گزشتہ روزسماعت کے موقع پرنیپراحکام نے غیرملکی فنانسنگ کے منصوبے کے لیے9.75 روپے فی یونٹ کی تجویزدی ہے۔

یادرہے قبل ازیں پیشگی سولرٹیرف14تا 15.64 روپے فی یونٹ منظورکیاگیاتھا۔ پیشگی سولرٹیرف کے تحت ایک سال میں منصوبہ تعمیرکرنالازم ہوگا، اس حوالے سے سرمایہ کاروںنے نیپراسے پیشگی ٹیرف میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story