مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانا مداخلت ہے بھارت

پاکستان نے چند ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں،فرسٹ سیکریٹری ابھیشک سنگھ


INP October 16, 2015
پاکستان نے چند ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں،فرسٹ سیکریٹری ابھیشک سنگھ:فوٹو:فائل

بھارت نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سطح پر اٹھانے کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حوالہ جات سیاق و سباق سے ہٹ کر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے فرسٹ سیکریٹری ابھیشک سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا حق استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور تجزیے کرنے کے بجائے ملک کو آگے لے کر جانے کی سمت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے چند ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے بڑی تعداد میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ان اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |