’’میاں جی‘‘ کے عمدہ کھیل پر بیگم ثانیہ مرزا بھی شاداں

میں تینوں طرز میں پرفارم کر چکا، اب کوشش ہے کہ یہ سلسلہ طویل عرصے تک برقرار رکھوں،شعیب ملک


Numainda Khususi October 16, 2015
ٹرپل سنچری بنا سکتا تھا مگر سخت گرمی کی وجہ سے کریمپس پڑ گئے، آل راؤنڈر ۔ فوٹو : فائل

شعیب ملک کے عمدہ کھیل نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی شاداں کر دیا، فون پر کارکردگی کی مبارکباد دیتے ہوئے سیریز میں کسی موقع پر یو اے ای آنے کا بھی عندیہ دے دیا، آل راؤنڈر کے مطابق ڈبل سنچری پر اہل خانہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے انگلینڈ سے جاری ابو ظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 245 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس حوالے سے نمائندہ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اس اننگز پر اہل خانہ کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، اہلیہ ثانیہ مرزا کا بھی فون آیا،انہیں بھی بے حد خوشی ہے کہ میں ان دنوں تراتر سے پرفارم کر رہا ہوں،اگر ٹینس کی مصروفیات سے وقت ملا تو ممکن ہے کہ سیریز کے دوران کسی وقت وہ یو اے ای بھی آئیں، شعیب نے کہا کہ بطور اسپورٹس مین ہم دونوں پر ہی عمدہ کارکردگی کیلئے بہت دباؤ ہوتا ہے۔

اب خوشی ہے کہ ہم دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، میں تینوں طرز میں پرفارم کر چکا، اب کوشش ہے کہ یہ سلسلہ طویل عرصے تک برقرار رکھوں۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس ڈبل سنچری کی تکمیل کا اچھا موقع تھا، انہوں نے کہا کہ انتہائی گرم موسم میں طویل اننگز سے کریمپس پڑ گئے تھے، بیٹنگ میں دشواری ہونے لگی جس کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بڑی اننگز کے مزید کئی مواقع ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں