فلم ریویو مکھی

’ مکھی‘‘ کے مرکزی اداکاروں میں سے اس فلم کے ولین، سدیپ کی اداکاری شان دار رہی ہے۔

’مکھی‘‘دراصل جانی ( نینی) اور بندو ( سمانتھا پربھو) کی پریم کہانی ہے۔ فوٹو : فائل

جنوبی ہندوستان کی فلم نگری نے بولی وڈ کو نہ صرف باصلاحیت اداکار فراہم کیے ہیں۔

بلکہ متعدد سپرہٹ ہندی فلمیں بھی تامل، تیلگو یا ملیالم فلموں کا ری میک یا ان سے ماخوذ تھیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور اسپیشل ایفیکٹس کے معاملے میں بھی ساؤتھ، بولی وڈ سے آگے ہے۔ اس طرح ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے بولی وڈ سے ہر طرح زیادہ زرخیز ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ فلم ہے۔ تیلگو زبان کی یہ فلمEega کے ٹائٹل کے ساتھ جولائی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اچھوتے موضوع اور جدید ترین اسپیشل ایفیکٹس اس فلم نے ہر طرف ہلچل مچادی۔ 30کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم اب تک سوا ارب روپے سے زائد کماچکی ہے۔ Eegaکی زبردست کام یابی کے بعد اسے حال ہی میں ہندی ڈبنگ کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ ہندی میں اس فلم کو '' مکھی'' کا نام دیا گیا ہے۔ '' مکھی''کے ڈائریکٹر ایس ایس راج مولی ہیں جب کہ اس فلم کی منفرد کہانی بھی انھی کے ذہن کی پیداوار ہے۔ فلم کے مرکزی اداکاروں میں سدیپ، نینی اور سمانتھا شامل ہیں۔


''مکھی''دراصل جانی ( نینی) اور بندو ( سمانتھا پربھو) کی پریم کہانی ہے۔ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن اس کا اظہار نہیں کرپاتے۔ اسی دوران ایک ارب پتی سدیپ (سدیپ) بندو کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔ وہ اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مگر جب اسے پتا چلتا ہے کہ بندو جانی سے محبت کرتی ہے تو وہ برہم ہوجاتا ہے۔ بندو، جانی سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے اور اسی لمحے سدیپ جانی کو ہلاک کردیتا ہے۔ جانی دوبارہ جنم لیتا ہے، ایک مکھی کے روپ میں! یہی وہ نکتہ ہے جس نے اس فلم کو انفرادیت بخشی ہے۔ مکھی کے رُوپ میں جانی اپنی محبوب کے ساتھ مل کر اپنے قاتل کا جینا دوبھر کردیتا ہے۔ اورآخرکار اسے زندگی سے محروم کرکے اپنا بدلہ لے لیتا ہے، لیکن اس دوران وہ پھر موت کے منہ میں چلاجاتا ہے، اور ایک بار پھر مکھی کے روپ میں زندہ ہوجاتا ہے۔

بھارتی فلمی تاریخ میں پہلی بار کسی انسان کے بجائے مکھی کو' ہیرو' کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تیکنیکی لحاظ سے '' مکھی'' بھارتی سنیما پر ایک نئے دورکا آغاز ہے۔ اس میں شامل اسپیشل ایفکٹس کسی بھی طرح ہالی وڈ کے معیار سے کم نہیں۔

'' مکھی'' کے مرکزی اداکاروں میں سے اس فلم کے ولین، سدیپ کی اداکاری شان دار رہی ہے۔ اگرچہ سمانتھا اور نینی نے بھی اپنے کردار بھرپور طریقے سے نبھائے لیکن سدیپ کی ' بے رحمی' دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اور پرفارمینس کے معاملے میں کسی نے سدیپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے تو وہ کمپیوٹر سے بنائی گئی مکھی ہے۔ اس فلم کی موسیقی کا بھی جواب نہیں۔ سنیماٹوگرافی بھی عمدہ ہے۔ مجموعی طور پر مکھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story