پنجاب حکومت کی ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست

بجلی بحران کے باعث ایسے منصوبے شروع کئے گئے، حکم امتناعی پر نظر ثانی کی جائے، پنجاب حکومت


ویب ڈیسک October 16, 2015
لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت جواب طلب کیا ہے۔  فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پرحکم امتناعی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، بجلی بحران کے باعث ایسے منصوبے شروع کئے گئے، منصوبے پر جاری حکم امتناعی پر نظر ثانی کی جائے اور حکم امتناعی خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر فوری طور پر کام روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکومت سے 29 اکتوبر تک تفصیلی جواب طلب کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |