بلوچستان کے علاقے کھوسٹ میں فورسز کی کارروائی بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد

شدت پسندوں کے ٹھکانے سے ڈیٹونیٹر، راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور پرائما کارڈ بھی برآمد ہوئے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک October 16, 2015
شدت پسندوں کے ٹھکانے سے ڈیٹونیٹر، راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور پرائما کارڈ بھی برآمد ہوئے، ترجمان ایف سی. فوٹو: فائل

ایف سی اور حساس اداروں نے کھوسٹ ک علاقے میں مشترکہ کارروائی کر کے شرپسندوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ حساس اداروں اور ایف سی نے کھوسٹ کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کر کے شرپسندوں کے ٹھکانے سے 19 ڈیٹونیٹر، 12 دور بینیں، ایل ایم جی کی گولیاں اور سولر پینل برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانے سے 13 راکٹ لانچر، 11 فیوز، 2 اینٹی ٹینک مائنز، 10 اینٹی پرسنل مائنز اور پرائما کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں