تحریک انصاف نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کردیا

بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں لہذا ان حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 16, 2015
بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لئے اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی گئی، اسد عمر۔ وٹو: فائل 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیف اللہ نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں لہذا حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹی کا 10 اکتوبر کا حکم کالعدم قراردیا جائے اور یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں کے لئے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لئے اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جو پری پول دھاندلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |