ابوظہبی ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کی برتری ختم کردی

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 523 رنز بنا کر ڈکلئیر کردی تھی۔


ویب ڈیسک October 16, 2015
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 523 رنز بنا کر ڈکلئیر کردی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلش ٹیم کے کپتان السٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنا لئے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روزانگلش ٹیم نے 290 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کپتان السٹر کک 168 اور جوائے روٹ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلش کپتان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈٹ کر کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے جب کہ مہمان ٹیم کا اسکور 426 تک پہنچا تو جوائے روٹ 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جونی بریسٹو 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلش کپتان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے18 چوکوں کی مدد سے 268 رنز بنائے جنہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شعیب ملک نے 2 اور عمران خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے شاندار 245، اسد شفیق 107 اور محمد حفیظ کے 98 رنز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں