ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کی گرفتاری پر عملدرآمد روک دیا گیا

پرویز مشرف کے وکیل نے تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔


ویب ڈیسک October 16, 2015
عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |