لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے وزیراعظم

کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے، تنقید کرنے والوں کو غالباً کچھ اور نہیں آتا، نواز شریف کا تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک October 16, 2015
کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے، تنقید کرنے والوں کو غالباً کچھ اور نہیں آتا، نواز شریف کا تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی کاوشوں کے بعد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q415/q415.webp

https://img.express.pk/media/images/PM-inaug/PM-inaug.webp

جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت ہے جس پر 2017 یا 2018 تک قابو پالیا جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 10 سال قبل حل ہوجانا چاہیئے تھا لیکن اس کا آغاز آج ہورہا ہے، پرویز مشرف کے زمانے سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کرتی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے لگنا ڈیلیور نہیں تو کیا ہے، کارکردگی پرتنقید کرنے والے دیکھیں ملک میں امن بحال ہورہاہے، گرد و غبار اڑانے والے آج بھی موجود ہیں وہ گرد اڑاتے رہیں گے اور ہم منزل تک پہنچیں گے، اس ملک میں خوشحالی آنی چاہیئے کب تک خوشیوں کو ترستے رہیں گے اور کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے، تنقید کرنے والوں کو غالباً کچھ اور نہیں آتا، پاکستان کے عوام نے موقع دیا ہے کہ ان کی خدمت کریں اور عوام دیکھیں گے کہ خدمت سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

https://img.express.pk/media/images/q510/q510.webp

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو آگے بڑھنا چاہیئے، کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہورہی ہیں جہاں ایک مرتبہ پھر بزنس آرہا ہے جب کہ تاجر شہرقائد میں امن سے پہلے سرمایہ کاری کے لئے دبئی میں ملا کرتے تھے لیکن اب وہ کراچی آنا شروع ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے 93 ارب روپے کے منصوبے کو 55 ارب روپے میں لگایا، یہی نہیں تین منصوبوں پر مجموعی طور پر 110 ارب روپے کی بچت کی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

https://img.express.pk/media/images/PM-high-level-meting/PM-high-level-meting.webp

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اورداخلی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q76/q76.webp

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم کے 19 اکتوبر کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات چیت کی گئی اور بالخصوص امریکی صدرباراک اوباما سے ملاقات اور اس میں خطے کی سلامتی اور پاکستان کے کردار کے حوالے سے ہونے والی بات چیت پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |