لاہور کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کا فلیگ مارچ  

شہر میں فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 16, 2015
شہر میں فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے، آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

پاک فوج کے دستوں نے محرم الحرام کے موقع پر شہر کے مختلف مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں نے فلیگ مارچ کیا جب کہ آرمی کے دستوں نے مرکزی جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے قریب بھی مارچ کیا، پاک فوج کے دستے مرکزی جلوس کے راستوں کی نگرانی کریں گے جب کہ جلوس کے راستے میں عمارتوں پر بھی جوان تعینات ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے جب کہ شہر میں فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |