بھارت میں گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور مسلمان قتل

ہندو انتہا پسندوں نے ریاست سہارن پور کے رہائشی نعمان پر گائے کو یوپی لے جاکر ذبح کرنے کا الزام لگایا

ہندو انتہا پسندوں نے ریاست سہارن پور کے رہائشی نعمان پر گائے کو یوپی لے جاکر ذبح کرنے کا الزام لگایا ، فوٹو:فائل

KUALA LUMPUR:
بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم کا زور پکڑتا جارہا ہے جہاں ریاست سہارن پور میں پیش آنے والےایک اور واقعے میں ایک مسلمان کو قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہارن پور کے رہائشی 20 سالہ نعمان کو بھارتی انتہا پسند ہندو گروہ بجرنگ دل نے گائے ذبح کرنے کے شک میں قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ہندو انتہا پسند گروہ کو شک تھا کہ نعمان نامی شخص ٹرک میں مویشی بھر کر ذبح کرنے کے لیے یوپی لے جارہا تھا جس میں گائیں بھی شامل تھیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ریاست اتر پردیش میں 50 سالہ محمداخلاق اور ان کے 22 سالہ بیٹے کو گاؤں کے متعدد افراد نے گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد اخلاق جاں بحق ہوگئے۔

https://www.dailymotion.com/video/x39x5tm_muslim-killed-in-india-rumors-cow-smuggle_news
Load Next Story