سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی نے ڈرون طیارہ مار گرایا
فضائی حدود میں داخل ہونے والے نامعلوم ڈرون کو تین مرتبہ وارننگ جاری کرنے کے بعد اس کو نشانہ بنایا گیا، ترک فوج
ترکی نے شامی سرحد کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ''نامعلوم ڈرون طیارے'' کو مار گرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے شامی سرحد کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ ترک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی حدود میں داخل ہونے والے نا معلوم ڈرون طیارے کو 3 مرتبہ وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرون روس کا تھا تاہم ترک حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈرون کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روسی طیاروں نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ترک حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایسا دوبارہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا تھا۔