ایم کیوایم کے مطالبے پر شکایت ازالہ کمیٹی قائم نوٹی فکیشن جاری

کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی

کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی، فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایت کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے شکایت ازالہ کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ازالہ کمیٹی کے لیے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری بھی ہوں گے۔

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق شکایت ازالہ کمیٹی آزادی سے شکایت آئین وقانون کے مطابق جائزہ لے گی اور اپنا طریقہ کار اور رولز آف بزنس خود طے کرے گی جب کہ کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے جلد سینیٹ سمیت قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفے واپس لینے کا امکان ہے۔

واضح رہے ایم کیو ایم نے اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل گرفتاریوں کے خلاف سینیٹ سمیت قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفے دیئے تھے اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے پر شکایت ازالہ کمیٹی قائم کی جائے جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے 9 اکتوبر کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x39x5tg_mqm-members-resignations-return_news
Load Next Story