الیسٹر کک نے ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈز قبضے میں کر لیے

ابوظبی ٹیسٹ میں263 رنز اسکور کر کے کک نے ڈیکسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا


Numainda Khususi October 17, 2015
ابوظبی ٹیسٹ میں263 رنز اسکور کر کے کک نے ڈیکسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا:فوٹو:فائل

الیسٹر کک نے ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈز قبضے میں کر لیے، وہ ایشین سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے غیرایشیائی کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 263رنز بنا کر انھوں نے جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 44 میچز میں 2058 رنز اسکور کیے تھے، کک اب تک 37 میچز میں 2065رنز بنا چکے ہیں،اس میں 8 سنچریاں اور7 ففٹیز شامل ہیں، کک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بنے، ان سے قبل1954 کے ناٹنگھم ٹیسٹ میں ڈینس کامپٹن نے 278 اور1962 کے کراچی ٹیسٹ میں ٹیڈ ڈیکسٹر نے 205رنز بنائے تھے۔

ابوظبی ٹیسٹ میں263 رنز اسکور کر کے کک نے ڈیکسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا، انھوں نے ایشیا میں سب سے بڑی اننگز کا ملکی ریکارڈ بھی قبضے میں کر لیا، ان سے قبل مائیک گیٹنگ نے 1985 میں بھارت کیخلاف چنئی ٹیسٹ میں 207 رنز بنائے تھے، انگلش کپتان نے یو اے ای میں پاکستان کے خلاف دوسری بڑی اننگز کھیلی، سب سے زیادہ 278 رنز جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز نے اسی سینٹر میں اسکور کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں