چاہوں تو اپنے گھر کو آگ لگادوں عمران خان

لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ لوگوں کیلیے ہوتا ہے، کسی عہدیدار کیلیے نہیں ہوتا، عمران خان


Monitoring Desk October 17, 2015
لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ لوگوں کیلیے ہوتا ہے، کسی عہدیدار کیلیے نہیں ہوتا، عمران خان فوٹو : آن لائن

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں ان پر سندھ میں کتنا پیسہ خرچہ ہو رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر تو خیبر پختونخوا میں کوئی خرچہ نہیں ہوا۔ بنی گالہ انھوں نے حلال کمائی سے بنایا ہے، وہ چاہیں تو اس کو آگ لگا دیں، قائداعظم کا گھر میرے بنی گالہ کے گھر سے بھی بڑا تھا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں بتائیں کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت میں ایک بھی آدمی بھرتی کرایا ہو۔ کسی کی سفارش کی ہو، کوئی کاروبار کیا ہو، ان کا کوئی ٹیکس کا پیسہ اپنے اوپر خرچ کیا ہو، آصف زرداری پارٹی کے چیئرمین ہیں ان کا طرز رہن سہن دیکھیں۔ سندھ حکومت ان پر کتنا خرچ کرتی ہے۔ جب نواز شریف پچھلی بار نوازشریف ان کی طرح پارٹی کے چیئرمین تھے ان پر جتنا پیسہ خرچ ہو رہا تھا، کوئی بتائے کہ ان پر خیبر پختونخوا حکومت کا جتنا پیسہ خرچ ہوا ہے؟ لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ لوگوں کیلیے ہوتا ہے، کسی عہدیدار کیلیے نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔