جوہر جونیئر ہاکی فتح کی متلاشی پاکستانی ٹیم آج ملائیشیا سے ٹکرائے گی
ارجنٹائن اور انگلینڈ کا میچ سیمی فائنل کی صورتحال اختیار کرگیا، بھارت اور آسٹریلیا بھی میدان میں اتریں گے
PESHAWAR:
پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پہلی فتح کا متلاشی پاکستان ہفتے کو میزبان ملائیشیا کے مقابل آئے گا، انگلینڈ اور ارجنٹائن کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ، فتح سمیٹنے والی ٹیم فائنل کیلیے دفاعی چیمپئن بھارت کو جوائن کرلے گی، بلو شرٹس آخری لیگ میچ میں مضبوط آسٹریلیا کا مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے، ہفتے کو لیگ میچز کے آخری روز3 مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں ابھی تک فتح سے محروم گرین شرٹس ٹیم آج میزبان ٹیم ملائیشیا کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیگی۔ یاد رہے کہ سلطان جوہر کپ کے ابتدائی چار میچوں میں قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا، اسے بھارت، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کی ٹیموں نے باآسانی شکست دی جبکہ انگلینڈ کیخلاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
ٹورنامنٹ میں ہفتے کو دیگر میچز میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی،یہ مقابلہ سیمی فائنل کی حثیت اختیار کر گیا ہے، فتح سمیٹنے والی ٹیم فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیگی، آخری میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
ادھر پوائنٹس ٹیبل میں دفاعی چیمپئن بھارت9 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، بلو شرٹس نے مجموعی طور 4 میچوں میں حصہ لیا، 3مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا۔ انگلینڈ کی ٹیم8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس نے 2میں کامیابی حاصل کی ، ایک ہارا اور ایک میں ڈرا کھیلا۔ ارجنٹائن کی7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے، لاطینی امریکی ٹیم نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ، آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کینگروز نے 4 میچوں میں حصہ لے کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کی۔
میزبان ملائیشیا کی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد بھی4 اسے بھی صرف ایک ہی کامیابی مل سکی۔ پاکستان ٹیم کا ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹا نمبر ہے، گرین شرٹس نے 4 میچوں میں حصہ لیا، کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی جبکہ ایک میچ ڈرا کھیلا۔