پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کی فزبیلٹی رپورٹ پر نظرثانی کیلیے تجاویز ارسال

منصوبے کے تکمل کے بعد ٹرینوں کی رفتار میں 160 کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔

فزبیلٹی رپورٹ پرنظرثانی کیلئے ایک سوسے زائد تجاویز متعلقہ کمپنیوں کوجاری کر دیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان ریلویز نے پشاورسے کراچی تک ریلوے ٹریک ایم ایل ون کی ڈرافٹ فزبیلٹی رپورٹ پرنظرثانی کیلئے 100 سے زائد تجاویز متعلقہ کمپنیوں کوجاری کر دیں۔


فزبیلٹی رپورٹ اپ ڈیٹ کرکے ایک ہفتے میں واپس پاکستان ریلویز کے حوالے کی جائے گی جس کے بعدفیزبیلٹی رپورٹ منظوری کے لیے چائنہ کی ایگزم بنک کو بھجوائی جائے گی۔ پاکستان ریلویز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبہ میں ملکی وغیر ملکی کمپنیاں حصہ لیں گی جب کہ اس منصوبے کے تکمل کے بعد ٹرینوں کی رفتار میں 160 کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔
Load Next Story