افغان طالبان نے حکومت سے مذاکرات کیلیےغیرملکی فوج کے انخلا کی شرط رکھ دی

با معنی مذاکرات کے آغاز کیلئے تیار ہیں مگر اس سے پہلے غیرملکی فوج کو ہمارے ملک سے نکلناہو گا، طالبان

طالبان نے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔ فوٹو:فائل

QUETTA:
افغان طالبان نے حکومت سے مذاکرات کی بحالی کیلیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے غیرملکی فوج کے انخلا کی شرط رکھ دی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم جنگ کے خاتمے کیلیے با معنی مذاکرات کے آغاز کیلئے تیار ہیں مگر اس سے پہلے غیرملکی فوج کو ہمارے ملک سے نکلناہو گا۔ ذارئع کے مطابق طالبان نے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔

طالبان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ''قبضہ کسی کابھی ہواور کسی بھی صورت میں ہو اسے ختم ہونا چاہیے، افغانیوں کے مشورے سے اسلامی حکومت بنائی جائے اور ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ ''ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب افغان شہریوں کو قبضے کے خاتمے اور غیرملکی فوجوں کی واپسی کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جائے گی تو تمام مسائل باآسانی حل ہوجائیں گے۔
Load Next Story