آبدوزمعاہدے سے پاک بھارت فوجی توازن نہیں بگڑے گاچینی میڈیا
پاک چین آبدوزوں کے حالیہ معاہدے سے پاکستان اوربھارت کے درمیان فوجی توازن ٹوٹناانتہائی مشکل ہے،مضمون
چین کے سرکاری میڈیا نے پاکستان کو8آبدوزوں کی فروخت کے اقدام کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے پاک بھارت فوجی توازن نہیں بگڑے گا۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمزمیں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا گیاہے کہ پاک چین آبدوزوں کے حالیہ معاہدے سے پاکستان اوربھارت کے درمیان فوجی توازن ٹوٹناانتہائی مشکل ہے پاکستان حقیقت میں اپنی بحریہ کی مضبوطی کیلیے کوشاں ہے۔
پاکستان کے ساتھ 4سے 5 بلین ڈالر کا یہ معاہدہ چین کا سب سے بڑا ہتھیاروں کامعاہدہ ہے اورچین کے ہتھیاروں کی برآمدمیں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے،مضمون میں مزیدکہاگیاہے کہ بھارتی بحریہ کے پاس2ایئرکرافٹ بیڑے ہیں جبکہ پاکستان اس معاملے میں بھارت سے بہت پیچھے ہے اس لیے یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی توازن بگاڑنے کاسبب نہیں بنے گا۔