ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کی کارروائی بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

برآمد شدہ اسلحے میں 6 ہینڈ گرینڈز،90 ڈیٹو نیٹر، 30 میٹر پرائما کارڈ ،20 سیفٹی فیوز اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں


ویب ڈیسک October 17, 2015
پولیس اورحساس اداروں کی تھانا ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں کارروائی فوٹو : فائل

پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانا ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں مصدقہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کی ۔ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدا رمیں اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کیا گیا،برآمد شدہ اسلحے میں 6 ہینڈ گرینڈز،90 ڈیٹو نیٹر، 30 میٹر پرائما کارڈ ،20 سیفٹی فیوز اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔