بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشیوں کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

بھاری بلوں سے خودکشی کرنے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں استدعا


ویب ڈیسک October 17, 2015
3 روز قبل فیصل آباد میں ایک حاملہ خاتون نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد کودک کشی کرلی تھی:فوٹو:فائل

بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہونے والی خودکشیوں کے ریکارڈ کی طلبی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہورہائی کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے سرچارجز بل شامل کردیئے جاتے ہیں جس بل رقم کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے، بجلی کا بل جمع کرانے کے 1 سے 3 دنوں مہلت دی جاتی جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ بھاری بلوں سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد معلوم کرے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ 3 روزقبل فیصل آباد میں ایک حاملہ خاتون نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد کودک کشی کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |