خیبرایجنسی سے دہشت گردوں کے18 سہولت کار گرفتار غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد

دہشتگردوں سے ساڑھے 6 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی کے علاوہ ڈھائی کلو سونا اور ڈیڑھ کلو چاندی بھی برآمد ہوا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2015
دہشت گردوں کے سہولت کارغیرملکی کرنسی سے اسلحہ خریدتے تھے فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 18 سہولت کاروں کو حراست میں لے کران کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کے علاوہ سونا اورچاندی برآمد کرلی ہے۔

ایکپسریس نیوزکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیوں میں 18 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد سے ڈھائی کلو گرام سونا اور ڈیڑھ کلو گرام چاندی کے علاوہ 6 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی غیرملکی کرنسی میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اوریواے ای درہم شامل ہے، دہشت گردوں کے یہ سہولت کار اسلحےکی خریداری اوردیگرسہولیات کی فراہمی اسی رقم کے ذریعے کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔