ذوالفقار مرزا سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمے سے بری

عدالت نے ٹھوس شواہد اور گواہ نہ ہونے کی بنا پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔


ویب ڈیسک October 17, 2015
عدالت نے ٹھوس شواہد اور گواہ نہ ہونے کی بنا پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ فوٹو: فائل

سٹی کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرززا کا عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سرکاری کام میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سٹی کورٹ میں پیش ہوئے اس موقع پرعدالت نے ٹھوس شواہد اور گواہ نہ ہونے کی بنا پر مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

واضح رہے کہ آرام باغ تھانے میں ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔