این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں جمہوری روایات کو پامال کیا گیا سراج الحق

ملک میں رائج وی آئی پی سسٹم نے عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ترین بنادی ہے، سراج الحق


ویب ڈیسک October 17, 2015
مٹھی بھر اشرافیہ پاکستان کے وسائل سیاست اور معیشت پر قابض ہے، سراج الحق:فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔

جوہرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک مخصوص طقبہ 60 سال سے ہم پر مسلط ہے، مٹھی بھر اشرافیہ پاکستان کے وسائل سیاست اور معیشت پر قابض ہے، پاکستان میں بچہ بچہ آئی ایم ایف کے قر ضے کے نیچے پا بند ہوچکا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ لاہورمیں این اے 122 کے انتخابات میں جمہوری روایات کو پامال کیا گیا، ملک میں رائج موجودہ وی آئی پی سسٹم نے عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ترین بنادی ہے، پاکستان کے عدالتی سسٹم سے انصاف حاصل کرنے کے لئے سونے کی کنجی ہونا انتہائی ضروری ہے ،جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی پاکستان بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔