نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو اور ناصرشاہ پر فرد جرم عائد
ملزمان نے سال 2000 میں پولیس افسر ریحان اور نثار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، تفتیشی افسر
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ایکسپری نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے عبید کے ٹو اور ناصر شاہ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے الزام میں فرد جرم عائد کردی جب کہ اس موقع پر دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہان کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے سال 2000 میں پولیس افسر ریحان اور نثار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ سولجر بازاتھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ ملزمان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39zs1g_atc-karachi_news