عمران ہاشمی اداکاری کے بعد کتاب کے مصنف بن گئے

عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے کی بیماری میں ہونے والی جدوجہد کو کتاب میں قلم بند کیا


ویب ڈیسک October 17, 2015
عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے کی بیماری میں ہونے والی جدوجہد کو کتاب میں قلم بند کیا، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عمران ہاشمی اداکاری کے میدان میں جوہر دکھانے کے بعد کتاب کے مصنف بھی بن گئے۔

اداکارعمران ہاشمی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ''فٹ پاتھ'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ''گینگسٹر'' سے انہیں بے پناہ شہرت ملی تاہم اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے والے عمران ہاشمی اب کتاب کے مصنف بن گئے ہیں۔

بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی کا 4 سالہ بیٹا آریان کینسر کے مرض میں مبتلا تھا جس کے علاج کے دوران ان کی زندگی بدل گئی جس کا برملا اظہار وہ خود کرتے ہیں جب کہ وہ اپنے بیٹے میں موذی مرض کینسر کی تشخیص کے بعد حالات اور جدوجہد کو کتاب کی شکل میں شائع کررہے ہیں اور اس کتاب کی تقریب رونمائی آئندہ سال کی جائے گی۔



دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میری زندگی کے انتہائی جدوجہد والے دن تھے جب کہ میرا بیٹا اور کینسر میری زندگی کے بہترین استاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔