سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار
بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 4 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر27 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 4 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو کل تک کراچی منتقل کردیا جائے گا جہاں انہیں قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر100 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا تھا۔