کراچی میں جناح اسپتال کے قریب کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی

ملزمان نے دہشت گردی سمیت اندرون سندھ میں جرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک October 17, 2015
ملزمان نے دہشت گردی سمیت اندرون سندھ میں جرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، فوٹو:فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی نے جناح اسپتال کے قریب کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ جنید شیخ کے مطابق کاؤنٹر ٹیراازم ڈپارٹمنٹ نے جناح اسپتال کے قریب کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن م یں میں دل شیر ناریجو اور غلام علی ناریجو شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ملزمان نے دہشت گردی سمیت اندرون سندھ میں جرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گرد دل شیر نے ریلوے ٹریک پر 15 دھماکوں کا اعتراف کیا ہے اور اس کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں