اسلام آباد کے مختلف علاقوں پولیس کی کارروائی 8 ملزمان گرفتار

ملزمان قتل، چوری اور منشیات فروش سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 17, 2015
ملزمان قتل، چوری اور منشیات فروش سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

JAKARTA: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے قتل ، موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں ناروے سے تعلق رکھنے والے شہری کو گرفتار کرکے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں