JCRVIS نے HBFCL کی Aاور A2 کی ریٹنگ برقرار رکھی

2011ء کے دوران اثاثوں میں اضافہ ادارے کی مستحکم مالی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے


ایکسپریس July 17, 2012
2011ء کے دوران اثاثوں میں اضافہ ادارے کی مستحکم مالی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے

WASHINGTON: کریڈٹ ریٹنگ کمپنی JCR-VIS نے ایک بار پھر ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (سابقہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ) (HBFCL) کی وسطِ مدتی تاا طویل المدتی بنیاد پر A ( اے ) اور قلیل مدتی بنیا د پر )A-2اے ۔2) کی کریڈٹ ریٹنگ کی توثیق کر دی ہے ۔

ایچ بی ایف سی ایل بالترتیب 62.5 فیصد اور 37.5 فیصد کے تناسب سے حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشترکہ ملکیت ہے جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کمپنی کی ملکیت میں حصہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے قرضوں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بھی ہے۔اپنی طرف سے جاری کردہ خط میں JCR-VISکے چیف ایکزکیٹیو نے ایچ بی ایف سی کی اہمیت کے پیش نظر اسے ہائوسنگ کے شعبہ میں حکومت پاکستان کامعاشی بازو قرار دیتے ہوئے اسے معاشی طور پر حسبِ سابق مستحکم مالیاتی ادارہ قرار دیا ہے ۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریکوری سے وصول کردہ رقوم کا قابلِ ذکر حصہ بڑے پیمانے پر قابلِ فروخت ٹی۔بلز میں لگانے کے باعث ایچ بی ایف سی ایل کے زرِ محفوظ اور بینکوں میں موجود سرمایہ میں قابلِ ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ ٹی۔بلز میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث 2010ء کے مقابلہ میں سال 2011ء کے دوران کمپنی کے مجموعی اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے نیز سکوک کی مد میں حاصل کردہ سرمایہ پر تمام ادائیگیاں بر وقت کی گئی ہیں ۔

نان پرفارمنگ قرضوں میں اضافہ کے باوجود ایچ بی ایف سی ایل نے ماضی میں دئے گئے قرضوں کے عوض بہتر وصولیاں کیں گیئں نیز گزشتہ سے پیوسط برس مے مقابلے میں2011ء میں ادارے کے منافع میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جس کے نتیجہ میں سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایچ بی ایف سی ایل کے منافع میں اضافہ کی غرض سے ادارے کی موجودہ انتظامیہ نے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ محفوظ منافع کے حصول کے ساتھ ساتھ وصولیوں پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکے۔ سرمایہ کاری اور وصولیوں میں لائی جانے والی بہتری کے نتیجہ میں توقع ہے کہ ادارے کے مالی نظم و نسق میں بھی بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں