بھارتی ارمانوں پراوس پڑ گئی دورمارایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی ناکام

میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا

میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا:فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بھارت کادورتک دشمن کوایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کاخواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب گزشتہ روز اس کا ''نربھے کروز میزائل'' کا تجربہ تیسری بار ناکام ہوگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق میزائل اڑیسہ کی چاندپوراسٹیٹ رینج سے داغا گیا تھا مگر وہ صرف128 کلو میٹرسفر ہی کرپایا۔


قبل ازیں مارچ 2013میں بھی نربھے ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہو ا تھاجبکہ اکتوبر 2014میں تجربہ کوبھارتی سائنسدانوں نے جزوی کامیاب قرار دیاتھا۔میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا۔اس کا گائیڈ ڈ سسٹم ریاست حیدرآباد کے ریسرچ سینٹرنے تیار کیا تھا۔

میزائل نے 128کلومیٹر سفر کیا ہی تھا تاہم سفر کے جس پوائنٹ پر اس نے موڑلینا تھا وہ نہ لے سکا اورنیچے گرنے لگاجس پر اسے خود کار تباہی کے موڑ پر ڈال کر تباہ کیاگیا۔ تجربہ کی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Load Next Story